Posts

Showing posts from January, 2023

14 سالہ لڑکے کا گردہ نکالنے کی سہولت کاری میں ملوث ملزمان گرفتار

Image
لاہور:مناواں کے علاقے سے اغواء ہونے والے 14 سالہ لڑکے کا گردہ نکالنے کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مناواں کے علاقے سے اغواء ہونے والے 14 سالہ لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا جبکہ گروہ کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق عبداللہ کو مبینہ طور بے ہوش کرکے راولپنڈی لے جایا گیا اور 17 دن راولپنڈی میں رکھ کر ادویات دی جاتی رہیں۔  گردہ فروش گروہ نے لڑکے کا آپریشن کرکے گردہ نکال لیا۔لوکیشن ٹریس کرکے مغوی کو راولپنڈی سے بازیاب کروایا گیا جبکہ گروہ کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گروہ کے مرکزی کرداروں اور ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو ورثاء کے حوالے کرکے علاج معالجہ جاری ہے۔واقعے پر ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے سی سی پی او لاہور کو خط لکھا جس میں انہوں نے کیس میں مدعی بننے کی سفارش کی ہے۔ خط کے متن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے سیکشن 10،11 شامل کی جائیں، اتھارٹی کے مدعی بننے سے کیس آگے بڑھ سکے کا۔ملزمان پر ایک کروڑ جرمانہ اور 10 سال قید تک کی سزا ہوگی،

قاضی حسین نے ساری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد کیلیے صرف کی،دردانہ

Image
راولپنڈی:(alasar)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی امن عالم اور اتحاد بین المسلمین کے لئے کی جانے والی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ نے اپنی ساری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے صرف کر دی قاضی حسین احمد کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق امر جماعت اسلامی قاضی حسین بے باک اور جرأت مند رہنما تھے جو آج بھی تحریک اسلامی کے کارکنان کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ارکان و کارکنان کی مثالی تربیت کے لئے قاضی حسین احمد مرحوم نے اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش نظر رکھا اور بحیثیت امیر جماعت اسلامی اپنی ذات کو ہمیشہ احتساب کے لئے کٹہرے میں پیش کیا۔آپ اہم بین الاقوامی ایشوز پر دیگر اسلامی ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے عوام کی امنگوں اور موقف کے بہترین ترجمان رہے۔خواتین کے حقوق کی اسلامی چارٹر کے مطابق فراہمی کے زبردست حامی تھے اور اس حوالے سے قانون سازی کے معاملات میں تاحیات پیش پیش رہے۔پوری امت مسلمہ کا درد آپ کے دل میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی