قاضی حسین نے ساری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد کیلیے صرف کی،دردانہ

راولپنڈی:(alasar)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی امن عالم اور اتحاد بین المسلمین کے لئے کی جانے والی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے،آپ نے اپنی ساری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے صرف کر دی

قاضی حسین احمد کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق امر جماعت اسلامی قاضی حسین بے باک اور جرأت مند رہنما تھے جو آج بھی تحریک اسلامی کے کارکنان کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ارکان و کارکنان کی مثالی تربیت کے لئے قاضی حسین احمد مرحوم نے اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش نظر رکھا اور بحیثیت امیر جماعت اسلامی اپنی ذات کو ہمیشہ احتساب کے لئے کٹہرے میں پیش کیا۔آپ اہم بین الاقوامی ایشوز پر دیگر اسلامی ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے عوام کی امنگوں اور موقف کے بہترین ترجمان رہے۔خواتین کے حقوق کی اسلامی چارٹر کے مطابق فراہمی کے زبردست حامی تھے اور اس حوالے سے قانون سازی کے معاملات میں تاحیات پیش پیش رہے۔پوری امت مسلمہ کا درد آپ کے دل میں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے لئے ان کی خدمات آج بھی مشعل راہ ہیں۔ان کی دی ہوئی تربیت اور حکمت عملی کی برکات آج بھی اجتماعیت کے اندر محسوس کی جارہی ہیں۔ آپ نے اپنی ساری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے صرف کر دی۔ اور اسی مشن کے حوالے سے کئ بین الا قوامی تحریکوں کی قیادت کی۔اللہ تعالی ان سب کاوشوں کو قاضی صاحب کے حق میں صدقہ جاریہ بنا دیں اور ان کے لگائے ہوئے پودے تناور درخت بن کرتمام عالم اسلام کے لئے تاحیات شجر سایہ دار رہیں۔آمین


Comments

Popular posts from this blog

30دن تک روزانہ 3.78 لیٹر پا نی پینے سے کیا ہوا۔

میں روزانہ 1 گھنٹہ 435 دنوں تک چلتا تھا۔

وزارت داخلہ نے 4صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا